عیدالفطر کا اعلان ہو گیا

image

سڈنی: آسٹریلیا نے چاند نظر آنے میں دشواری کے باعث ہفتے کو عید الفطر کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چاند نظر آنے میں دشواری کے باعث آسٹریلیا میں فلکیاتی حسابات کی بنیاد پر عید کا اعلان کر دیا گیا اور اب آسٹریلیا بھر میں 22 اپریل بروز ہفتے کو عید منائی جائے گی۔

آسٹریلین فتویٰ کونسل کی جانب سے عیدالفطر کا اعلان جاری کردہ بیان میں کیا گیا۔ جسے بین الاقوامی فلکیات مرکز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ٹوئٹر” پر شیئر بھی کیا۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کو رمضان المبارک کا مہینہ مکمل ہو جائے گا اور ہفتہ یعنی 22 اپریل 2023 کو عید الفطر کا پہلا دن اور یکم شوال ہو گا۔

عاجل: مجلس الإفتاء الأسترالي يعلن أن يوم السبت هو يوم عيد الفطر في أستراليا نظرا لتأكيد الحسابات الفلكية عدم إمكانية رؤية الهلال مساء يوم الخميس، وذلك كما ورد في نص البيان.

— مركز الفلك الدولي (@AstronomyCenter)

واضح رہے کہ آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے باضابطہ طور پر عید الفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.