اسرائیل کی جانب سے ایران پرمیزائل حملوں کا سلسلہ جاری

image

اسرائیل کی جانب سے بھی ایران پر میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران پر حملے میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق شہید ہوگئے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک شہادتوں کی تعداد دوسوچوبیس ہوگئی،شہدا میں نوے فیصد عام شہری شامل ہیں،شہدا میں چودہ ایٹمی سائنسدان اور بیس فوجی کمانڈرز بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی نے فردو ایٹمی پلانٹ کو نشانہ بنایا، حملے کے بعد دواعشاریہ پانچ شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، تہران ،اصفہان ،تبریز اور مشہد سمیت اکیس شہروں پر فضائی اور میزائل حملے کیے گئے۔

جب کہ اسرائیل نے ایران کی فورڈو جوہری تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، ایران کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی وزارتِ خارجہ کی عمارت پر جان بوجھ کر حملہ کیا جس میں کئی شہری زخمی ہوئے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.