جانوروں سے پیار اچھی بات ہے مگر انہیں کھلا چھوڑنا بہت بڑا عزاب ہے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کی مشہور خاتون کے ساتھ بھی ہوا جو اپنے 2 کروڑ کے گھر میں اچانک بندر لے آئیں۔ جس نے انکا حال برا کر دیا۔
گرمیوں کے موسم کی مناسبت سے الیزا سحر جوکہ پنجاب کی مشہور یوٹیوبر ہیں۔ ویسے تو یہ والدہ اور بہن بھائیوں کو سر پرائز دینے کیلئے بندر گھر لے آئیں پر سب ڈرتے ہوئے اس کے قریب نہ آئے ایسے میں یہ ہی اس کے ساتھ کھیلنے لگیں تو وہ بندر ایک دم سے ان کے کندھے پر بیٹھ گیا اور ن کے بالوں میں سے جوئیں دیکھنے لگا۔
جس پر یہ ہنستے ہوئے کہتی ہیں کہ میں ایسی نہیں جس کے سر پر جوئیں ہوں ۔پر یہ بندر بات نہ مانا اور 5 منٹ بعد جب اسے زبردستی اتار گیا تو وہ چیخنے لگا ناراض ہو گیا اور اسے مارنے بھاگنے لگا۔
تو الیزا کے بھائیوں نے اس کی جان بچائی ۔یاد رہے کہ الیزا کی وجہ شہرت یہ ہے کہ اس نے اپنی فیملی کیلئے یوٹیوب کی کمائی سے 2 کروڑ کا گھر بنایا ہے۔
مزید یہ کہ آج تو یہ شاہانہ زندگی گزارتی ہیں پر کبھی وقت ایسا بھی ہوتا تھا تھا کہ یہ گاؤں میں کچے مکان میں رہتی تھیں، گھر میں ایک ہی ٹوٹا ہوا موبائل فون ہوتا تھا وہ بھی صرف بھائی چلاتا تھا ۔ پھر انہوں نے یوٹیوب پر پنجاب کی ثقافت کو دیکھانا شروع کیا۔
یہ اکثر اپنی ویڈیوز میں کھیتوں میں بیج ڈالتے ہوئے، ٹریکٹر چلاتے ہوئے۔
اور گائے بھینسوں کو چارہ ڈالتے ہوئے اور اپنے کچھ گھر کی صفائی کرتے ہوئے دیکھائی دیتی ہیں۔ پنجاب کے چھوٹے سے گاؤں حاصل پور کی اس عام سی لڑکی کو آج دنیا بھر کے لوگ جانتے ہیں۔