کہتے ہیں عید کی اصل رونقیں تو ماں باپ کے دم سے ہوتی ہیں کیونکہ یہی وہ رشتہ ہے جو اولاد کے ہر طرح کے ارمان پورے کرتا ہے۔ ایسی ہی چند تصاویر بختاور بھٹو نے بھی اپلوڈ کی ہیں جس میں ان کو شوہر کے علاوہ دونوں ننھے بیٹوں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔ دیکھیں تصاویر
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر محمود چوہدری اور بیٹوں میر سجاول اور میر حاکم کے ساتھ عید کی خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں جن میں ان کے دونوں بیٹوں اور شوہر کو
میچنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بختاور کے ننھے سے بیٹے کو ماں کا آنچل تھامے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
عید کس شہر میں منائی؟
بختاور بھٹو نے اس موقع پر خوبصورت براؤن سے رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ ان کے کیپشن سے پتا چلتا ہے کہ بختاور اور ان کی فیملی نے یہ عید نوابشاہ میں منائی ہے۔