معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے فلم کسی کا بھائی کسی کی جان نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نے تین دنوں میں بھارت سے 68 کروڑ کما لئے جبکہ سلمان خان کی فلم پہلے ہی عالمی سطح پر سو کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔
کسی کا بھائی کسی کی جان میں سلمان خان کی کامیڈی ڈرامہ اور ایکشن کو سوشل میڈیاپر خوب پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور فلم کو شائقین فلم کو پسند کرتے ہوئے تعریف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔