ڈالر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

image

ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں کم ازکم ایشیا، افریقا اور جنوبی امریکا کے درمیان بین الاقوامی تجارت میں ڈالر کی حکمرانی ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چین اور روس کے درمیان تجارت کا 70 فیصد حجم مقامی کرنسیوں میں ہونے لگا جس کے بعد دنیا بھر میں 30 سے زائد ممالک چین سے ‘یوآن’ میں تجارت کرنے لگے۔

روسی وزیر خزانہ کا اس حوالے سے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین کے ساتھ باہمی تجارت کو چینی کرنسی ‘یوآن’ اور روسی روبل پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کا حجم 70 فیصد ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2022 میں روس اور چین کے درمیان باہمی تجارت 190 ارب ڈالر سے زائد رہی جس میں 70 فیصد حصہ ‘یوآن’ اور ‘روبل’ میں ہونے والی تجارت کا ہے۔  رواں برس یہ نمبرز 200 ارب ڈالرز سے بھی تجاوز کر جائیں گی۔

رواں سال مارچ میں برازیل اور چین کے درمیان باہمی تجارت 170 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کی گئی جس میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق روس اور برازیل کے علاوہ پاکستان سمیت 30 ممالک بھی چین کے ساتھ اپنی تجارت کو مقامی کرنسی میں شفٹ کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.