روس کا یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی

image

ماسکو: روسی کمپنیوں کے خلاف غیر ملکی اقدامات کے جواب میں روس نے مزید یورپی کمپنیوں کے اثاثے ضبط کرنے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی ممالک کی جانب سے روسی کمپنیوں کے خلاف اقدامات پر روس بھی حرکت میں آ گیا، روسی اثاثے ضبط کیے جانے پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن بھی یورپی ریاستوں کے اثاثے ضبط کرنے کے ایک حکم نامے پر دستخط کر چکے ہیں۔

ولادیمیر پوتن نے گزشتہ روز فن لینڈ کی فورٹم اور جرمنی کی یونیپر نامی کمپنیوں کو روسی ملکیت میں لے لیا۔ یہ دونوں کمپنیاں ماسکو کے پاور پلانٹس چلاتی ہیں تاہم روس نے واضح کیا تھا کہ یہ اقدام واپس بھی لے سکتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب یونیپر کمپنی کے عہدیدار نے کہا کہ وہ روس میں موجود اپنے ڈویژن کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

فن لینڈ کی فورٹم کمپنی کے ذمہ دار نے کہا کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور روسی ذیلی کمپنی سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کے سی ای او کو تبدیل کر دیا گیا ہے اور یونٹ کو عارضی اثاثہ جات کے انتظام کے تحت رکھا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.