کیا تمہاری شادی ہو گئی؟ انگریز لڑکیوں سے پنجابی میں بات کرنے والی دادی، لڑکیوں نے کیا کیا؟ دیکھیے

image

گھر کے بڑے بوڑھے سب کو عزیز ہوتے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ ان کی شخصیت اور ان کا تجربہ نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دادی اور پوتے کی ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جس میں پوتا اپنی دادی کو بیرون ملک میں ایک اسٹور لے کر گیا۔

ظاہر ہے، بوڑھی دادی پنجابی بولنے والی جو ہر ایک سے محبت اور دوستانہ رویہ سے بات چیت کرتی ہے، اب جب انگریز اور دیگر غیر ملکیوں سے دادی کی ملاقات ہوئی تو سب دیکھ کر بس دادی کو تک رہے تھے۔ پاکستانی فیملی بیرون ملک میں آباد ہے، جبکہ دادی اماں اور پوتے کے درمیان دوستی اور رشتہ سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا رہا ہے۔ اس دلچسپ ویڈیو میں جب بوڑھی دادی کو کاؤنٹر پر ایک لڑکی دکھی جو کہ اردو بول رہی تھی تو دادی اماں اسی کے ساتھ گپ شپ میں لگ گئیں، لڑکی نے بتایا کہ وہ ہندوستان سے ہے، تو دادی نے بی جھٹ سے بولا کہ ہم آزادی کے وقت ہندوستان چھوڑ آئے تھے۔ لیکن اس سب میں جب دادی اماں انگریز لڑکیوں کے پاس گئیں، ان سے سوال جواب کیے، وہ بھی پنجابی میں، تو وہ خود انہیں حیرت سے تک رہی تھیں۔ دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ وہ انہیں دیکھ کر خوش ہو رہی تھیں، سوشل میڈیا صارفین کو بوڑھی دادی اور پوتے کی یہ دوستی خوب بھا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US