اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان نے میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا لیکن کیمرے کو دیکھ کر وکٹری کا نشان بنایا، کسی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کی ملاقات
اسٹیبلشمنٹ سے ہوئی؟ تو خان صاحب نے کوئی جواب تو نہ دیا، البتہ نفی میں سر ہلا دیا۔
صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ آپ ڈٹے ہوئے ہیں یا ڈیل کر لی؟
اس کے جواب میں وہ مُسکرا دیے۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کی خاموشی کو سمجھیں کہ کیا ڈیل کر لی گئی ہے؟
عمران خان نے منہ پر انگلی رکھ کر انہیں خاموش رہنے کا اشارہ کیا۔