زہر لگ رہی ہو، مُرتسم یہ تم نے تعریف کی یا بے عزتی ۔۔ حیا نے میرب کی بُرائی کی تو مرتسم نے اس کی برائی کر کے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے

image

ڈرامہ تیرے بن کی ہر قسط شروع سے ہی دیکھنے والوں کے دلوں میں جگہ بناتی آئی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہر قسط میلین ویوز کے ساتھ ٹاپ 10 میں نظر آتی ہے۔ جیسا کہ آپ لوگوں نے دیکھا کہ میرب کو گھر سے اسلیے نکال دیا گیا کہ اس نے گھر کی بیٹی مریم کو دشمن ملک زبیر کے ساتھ بھگانے میں مدد کی، یہاں غلطی میرب کی تھی اس کو یہ فیصلے کرتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے تھا لیکن بیچاری مریم کی روتی ہوئی شکل کو دیکھ کر صحیح اور غلط میں فرق نہ کرسکی اور ملک زبیر کے وعدے پر مرتسم کو بھی ترجیح نہ دے سکی۔ جبکہ میرب خود بھی نہیں جانتی تھی کہ ملک زبیر کون ہے؟

قسط 43 میں آپ نے دیکھا کہ جب مریم کا نکاح ہوچکا تھا تو حیا نے اپنی بے حیائی کی قیمت کم نہ رکھی، کچھ نہ کچھ کرکے دل جلانے میں مہارت حاصل کرنے والی حیا نے مرتسم سے پوچھا کہ دیکھو میں کیسی لگ رہی ہوں۔، مزید یہ کہ حیا میڈم مستقل میرب کی برائی کرتی رہیں، اس کو ہر چیز کا ذمہ دار ٹہراتی رہیں، لیکن اصل مزہ اس وقت آیا جب میرب کی برائی نہ سنتے ہوئے مرتسم نے کہا حیا تم نے پوچھا تھا نہ مجھ سے کہ کیسی لگ رہی ہو؟ بالکل زہر لگ رہی ہو۔۔۔ لو جناب! سوشل میڈیا صارفین کی تو خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہا۔

ہر کوئی مرتسم کو با عزت کردار قرار دے رہا ہے کیونکہ بیوی کی غیرموجودگی میں اس کی برائی سن کر سامنے والی عورت کو خاموش کروانا بھی ایک مضبوط مرد کا کام ہوتا ہے جو بیوی کی عزت پر کبھی کوئی آنچ آنے نہیں دیتا۔ صارفین بھی مرتسم کے اس ڈائیلاگ سے بہت خوش ہو رہے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.