بیمار ہوں، شادی کیرئیر سے زیادہ ضروری تھی کیونکہ ۔۔ اپنے حسن کیلئے مشہور ایمان علی نے 11 سال کی عمر میں گھر والوں کے کھانے کی زمہ داری اپنے سر کیوں لی تھی؟

image

ہم سب ہی فلمیں ڈرامیں دیکھتے ہیں، سوچتے ہیں کہ ان کی حقیقی زندگی میں غم ہے ہی نہیں اور یہ صرف دولت کمانا چاہتے ہیں مگر ایسا نہیں ہے کیونکہ اس وقت ہم آپکو اداکارہ و ماڈل ایمان علی کے وہ الفاظ سنانے جا رہے ہیں جسے سن کر آپکو اندازہ ہو جائے گا کہ یہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔

دوران انٹرویو پاکستان کی حسین ترین اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپکو اگر شادی اور کیرئیر میں سے کسی ایک چیز کا انتخاب کرنا ہو تو آپ کسے چنیں گی؟ اس سوال کے جوبا میں انہوں نے فوراََ کہہ ڈالا شادی کیونکہ شادی تو کیرئیر سے بھی زیادہ ضروری ہے ۔یہی نہیں انہوں نے کھانا پکانے کے بارے میں بھی ایسی باتیں کہیں جسے سن کر دنیا حیران رہ گئی۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان کی خوبصورتی کے چرچے پڑوسی ملک بھارت میں بھی ہیں لیکن ان میں ایک مکمل پاکستانی لڑکی چھپی ہے۔ یہ کہتی ہیں کہ میں نے 11 سال کی عمر میں لذیز ڈش بنائی تھی جو مجھے والد نے بنانا سیکھائی تھی، یہ ڈش کوئی اور نہیں بلکہ بلوچی کڑاہی تھی۔ مگر اب تو میں آنکھیں بند کر کے کھانا بنا لیتی ہوں۔

مزید یہ کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداکاروں پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوتی ہے لیکن مجھ پر نہیں ہوتی اور میں بچ جاتی ہوں کیونکہ میں اتنا زیادہ انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر آتی نہیں اور اگر کوئی مجھ پر پھر بھی تنقید کرے تو میں اس کا منہ توڑ دیتی ہوں۔

یہ ایک ایسی بیماری میں بھی مبتلا ہیں جس کی نوعیت کبھی زیادہ تو کبھی کم ہو جاتی ہے مگر مکمل ٹھیک نہیں ہوتی۔

گزشتہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر فلمیں ڈرامے وغیرہ نہیں کرتی کیونکہ انہیں ایک ایسی بیماری ہے جس میں چلا پھرا نہیں جاتا، آنکھوں کی بینائی چلی جاتی ہے، ڈیڑھ سال ہو گیا میرے ہاتھ کام نہیں کر رہے یعنی کہ سن ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری کا نام مٹلیپل سیکروسس ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ایمان علی زیادہ تر لائیو شوز، انٹرویوز بھی نہیں دیتیں کیونکہ بولتے وقت الفاظ صحیح سے ادا نہیں ہوتی، آپس میں الفاظ مل جاتے ہیں۔ اور تو اور میں کبھی کبھی تو عام استعمال کی چیزوں کے نام بھول جاتی ہوں مثلاََ ٹیبل وغیرہ۔

تو پھر اپنے والدین سے کہتی ہوں کہ وہ کیا ہوتا ہے جس پر ہم رکھ کر کھانا کھاتے ہیں تو وہ مجھے کہتے ہیں کہ ٹیبل، جس کے بعد مجھے یاد آتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بیماری دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو متاثر کر سکتی ہے جس کی کئی علامات ہوتی ہیں۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.