اپنی ماں کے ساتھ بیٹھنے میں شرمندگی کیسی، ائیرپورٹ پر ماں نے آلو کا پراٹھا نکالا تو بیٹے کا ردعمل کیا تھا؟ ویڈیو وائرل

image

اکثر لوگ مہنگی اور ماڈرن جگہوں پر وہ کام کرتے ہوئے شرماتے اور جھجھک محسوس کرتے ہیں جو کہ عام زندگی میں کرتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ماں اور بیٹا ائیرپورٹ پر دیسی کھانا کھاتے دکھائی دیے، عام طور پر بچہ شرما جاتا ہے اور شرمندگی محسوس کرتا ہے، جب اس کی ماں اس کے لیے گھر کا بنا کھانا کسی ایسی جگہ لے آئے جہاں سب ماڈرن ہوتا ہے۔

مگر اس نوجوان نے اس وقت سب کو حیران کیا، جب ماں کی خواہش پر شرمندہ ہونے کے بجائے لبیک کہا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے نوجوان اپنی والدہ کے ہمراہ ائیرپورٹ لاؤنج میں فلائٹ کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے تو ماں نے گھر کے بنے آلو کے پراٹھے نکالیے۔

اب ظاہر ہے، ہر بچہ ایک جیسا نہیں ہوتا ہے، کیونکہ اسے عجیب و غریب بھی تصور کرتے ہیں تاہم اس بیٹے نے والدہ کے بنے پراٹھے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے خوب مزے لے کر کھایا۔

نوجوان مدھور سنگھ کی جانب سے لکھنا تھا کہ ہم جب کبھی ائیرپورٹ جاتے ہیں تو سفر سے پہلے گھر کے بنے آلو کے پراٹھے ہی کھاتے ہیں۔

جبکہ بیٹے نے لکھا کہ 100 روپے کی مہنگی پانی کی بوتل اور 400 روپے کے کھانے سے یہ آلو کا پراٹھا اور اچار کہی گناہ اچھا اور صحت مند ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.