کینیا میں احتجاج، 10 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

image

نیروبی: کینیا میں ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ جس میں پولیس فائرنگ سے 10 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیا میں حکومت کی مجوزہ ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ اس دوران پولیس فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں سیکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے عمارت میں گھس کر مختلف حصوں میں آگ لگا دی۔ اس موقع پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ فنڈنگ، انسداد دہشتگردی کے پروگرام جاری ہیں، امریکہ

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پانی کی توپیں چلائیں، مظاہرین نے پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.