افغان اوپنرز نے بابر، رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا

image

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران نے پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

افغان اوپننگ جوڑی جاری ٹی 20 ورلڈ کپ ایڈیشن میں سب سے زیادہ پارٹنرشپ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کے خلاف سپر 8 میچ میں یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

سال 2021 میں دبئی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 411 رنز بطور پارٹنرز بنائے تھے۔ رواں ایڈیشن میں افغان اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے 442 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر پر میچ میں تاخیر کیلئے’’فیک انجری‘‘کا الزام لگ گیا

افغان جوڑی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں 4 ففٹی پلس شراکت کرنے والی جوڑی بھی بن گئی ہے۔ دونوں اوپنرز کے درمیان 3 سنچریوں کی شراکت بھی رہی جو کہ ایک ورلڈ کپ ایڈیشن کا ریکارڈ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.