مرحوم نے لندن سے تعلیم حاصل کی۔۔ قبر کی تختی پر قرآنی آیات کے ساتھ ڈگریاں لکھ ڈالیں، دیکھیے

image

اکثر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں جہاں سب کو حیران کر دیتی ہیں، وہیں کی دلچسپی کا باعث بھی بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی تصویرنے سب کی توجہ حاصل کرلی، جب ایک قبر کے کتبے کو بھی نہ چھوڑا گیا اور کتبے پر پوری تاریخ لکھ ڈالی۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک مرحوم کی قبر کے کتبے پر بھی اپنی پڑھائی اور تعلیمات لکھ ڈالی۔

گویا لگ رہا تھا جیسے کہ قبر پر بھی سی وی لگا دی، اب ظاہر ہے دیکھنے والوں کو حیرانگی اور خوف بھی ہو رہا ہوگا، مگر اس سب میں اس مرحوم کی قبر پر موجود تختی پر تعلیمی قابلیت لکھی ہے۔

حالانکہ قبر میں جانے کے بعد انسان کا حساب کتاب اب پردے میں ہوتا ہے، اور عام طور پر قبر کی تختی پر بھی آیات اور تاریخی پیدائش اور وفات لکھی ہوتی ہیں۔

اس قبر کے کتبے پر بھی لکھا ہے کہ ایم اے اسلامیات، ایم اے پولیٹیکل سائنس، اے سی سی اے لندن، جبکہ کمپیوٹر پروگرام کا بھی کورس لکھا ہے۔

اگرچہ ڈگریاں اور تعلیمی قابلیت لکھی ہے، تاہم اس سب میں حیرت انگیز بات یہ بھی تھی کہ تختی پر لندن بھی لکھا ہے۔ اس حوالے سے کہنا قبل ز وقت ہوگا کہ یہ مرحوم کی آخری خواہش تھی یا پھر اس کے پیاروں کا اظہار محبت۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.