اژدھے سے مزاق کرنا مہنگا پڑ گیا۔۔ دوست کو اژدھا زمین کے اندر لے جا رہا تھا، پھر کیا ہوا؟ دیکھیے ویڈیو

image

انسان اکثر جانوروں کے ساتھ وقت بتاتا نظر آتا ہے، مگر یہی جانور اور کیڑے مکوڑے اس کی موت کی وجہ بھی بن جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو نے دلچسپی حاصل کی، جب ایک ایک اژدھے کے ساتھ موجود انسان کی جان پر بن آئی۔

جنگل میں موجود یہ نوجوان اژدھے کے ساتھ موجود تھا، اور اسے اس بات کا یقین تھا کہ وہ اس پر قابو پا لے گا، مگر انسان سے کئی گناہ طاقت رکھنے والا اثدھا جب انسان سمیت کسی بھی جان کو لپٹتا ہے تو اس کی جان ویسے ہی نکلنا شروع ہو جاتی ہے۔

اژدھا اس نوجوان سے بھی لپٹ چکا تھا اور اب اسے ان موجود گڑھے میں لے جا رہا تھا، جسے دوسرے نوجوان نے دیکھ ہی لیا تھا، پہلے تو امداد کرنے والے نوجوان نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اژدھے کی دُم پکڑ لی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکا۔

ایسے میں نوجوان نے مزید دوستوں کو بلا لیا، اور اب سب ہی ایک ساتھ اسے بچانے کی جستجو میں لگ گئے، مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، کیونکہ سب ہی کا یہی یقین تھا کہ وہ اب ایک ساتھ مل کر اس اژدھے کو شکست دے دیں گے۔

تاہم اس کی طاقت اتنی تھی کہ دوست بھی کامیاب ہوتے دکھائی نہیں دے رہے تھے۔ لیکن کہتے ہیں نا ہمت مرداں مدد خدا، بس پھر کیا تھا سخت طاقت نے نوجوان کو اژدھے کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

لیکن اس نوجوان کی جان ضرور بچ گئی تھی کیونکہ ایسی صورتحال میں اژدھے یا سانپ جب انسان کے ساتھ لپٹتے ہیں تو پھر سانس نکل ہی جاتی ہے۔

تاہم اس ویڈیو کو سبق کے طور پر بھی لیا جا سکتا ہے کہ کیسے کسی بھی جانور یا کیڑے مکوڑے کو ہلکا لینا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.