بیٹے کو کھانا بنانا نہیں آتا تھا۔۔ امریکہ میں بھوکا رہنے والے بیٹےکی خاطر ماں نے یوٹیوب چینل بنا لیا، ویڈیو دیکھیے

image

ماں اپنی اولاد کے لیے ہر دکھ اور مشکل کو برداشت کر لیتی ہے، لیکن کچھ مائیں ان سب کے باوجود اپنی اولاد کے لیے ہر مشکل سہن کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

ہم ٹی وی کے پروگرام میں ایک ایسی ہی دلچسپ کہانی سامنے آئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی، یہ پروگرام مشہور شیف شیریں آپا کا تھا جس میں وہ مختلف شہریوں کے گھر جا کر ان کی دلچسپ اور منفرد ریسیپیز کو ٹرائی کرتی ہیں۔

ایک ایسے ہی پروگرام کے لیے انہیں لاہور جانا تھا، جب وہ آفرین کے گھر میں داخل ہوئیں تو انہیں یہ جان کر بھی بے حد خوشی ہوئی کہ آفرین کا اپنا یوٹیوب چینل ہے۔

امبرین نے اس حوالے سے بتایا کہ میرا یوٹیوب چینل مخلتف کھانوں کی ترکیب کے حوالے سے بنایا گیا ہے، اس کی وجہ یہ تھی کہ میرا بیٹا بیرون ملک چلا گیا تھا، جسے کھانے بنانے کے حوالے سے مشکل پیش آ رہی تھی۔

اب ظاہر ہے ماں سے بیٹے کی مشکل کس طرح دیکھی جاتی، پھر کیا تھا ماں نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا جہاں وہ مختلف اور آسان کھانوں کی ریسیپیز بناتیں، جس سے ان کے بیٹے کو بھی فائدہ ہونے لگا۔

امبرین کی ریسیپیز میں زیادہ تر ہلکے پھلکے تھوڑے کم مصالحے والے کھانے بناتی ہیں، عین ممکن ہے کہ زیادہ مصالحے والے کھانے بچوں کی طبیعت پر بھی اثر انداز ہوتے ہوں۔

جبکہ اب بیٹا بھی والدہ کے یوٹیوب چینل سے ہی بنائی گئی ریسیپیز کو استعمال کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے خوب توجہ سمیٹ لی تھی جس میں ماں کی ممتا اور احساس نے سب کی دلچسپی سمیٹی۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.