بیٹے کو یقین ہی نہیں تھا ماں دوسری شادی کرے گی۔۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی دوسری شادی نے گھر میں آگ کیسے لگائی تھی؟

image

اکثر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران ضرور کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور اداکار سیف علی خان جہاں اپنی دوسری اہلیہ کرینہ کپور کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزر بسر کر رہے ہیں وہیں سیف علی خان کی پہلی اہلیہ کے بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کے لیے کچھ حد تک مشکل ضرور بڑھ گئی تھی۔

چونکہ بھارتی سوشل میڈیا پر سیف علی خان کی پہلی اہلیہ کے ساتھ بتائے لمحات کا بھی خلاصہ کیا جا رہا تھا یہی وجہ تھی دونوں بچے والد کی دوسری شادی اور والدہ کی کو دیکھ کر پریشان ضرور ہو گئے تھے۔

دوسری جانب ایک اور مشہور اداکار انوپم کھیر نے بھی پہلی شادی کے بعد دوسری شادی مشہور اداکارہ کرن کھیر سے کی، پہلی شادی مدھومالتی کپور سے کی تھی۔ جبکہ کرن کھیر بھی انوپم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے سے پہلے گوتم بیری سے شادی کر چکی تھیں۔

جبکہ ان کا ایک بیٹا سکندر کھیر بھی ہے، لیکن اس سب کے باوجود جب کرن کھیر نے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد دوسری شادی انوپم کھیر سے کی تو بیٹے کے لیے بھی مشکل کچھ حد تک تو ہوئی مگر ماں کی خوشی کی خاطر بیٹے نے تمام تر باتوں کو نظر انداز کر دیا۔

ارباز خان اور ملائکہ اروڑا بھی بھارتی میڈیا کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتا تھا، تاہم جب سے دونوں کے درمیان طلاق ہوئی، صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔

دونوں کے درمیان تو دوریاں بڑھی ہی، لیکن بیٹے کے لیے بھی مشکلات بڑھ گئیں، کیونکہ والدہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بیٹے کو افسردہ ضرور کر دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ارباز اورملائکہ کا بیٹا سوشل میڈیا اور یہاں تک کہ بھارتی میڈیا سے بھی دور رہتا ہے۔

دھرمیندر نے اگرچہ ہیما مالنی سے پسند کی شادی کی تھی، جس کے لیے وہ اپنی اہلیہ کو طلاق تک دینے کو تیار ہو گئے تھے، جب پہلی اہلیہ یعنی سنی دیول کی والدہ طلاق پر رضامند نہ ہوئیں تو دھرمیندر نے اسلام قبول کر کے دوسری شادی کر لی۔

اس سب میں بابی دیول اور سنی دیول کو والد کے اس قدم پر تکلیف تو بہت ہوئی تھی کیونکہ والدہ شدید افسردہ تھیں، اور والدہ کی تکلیف برداشت نہ ہو سکی۔ ساتھ ہی بچے والد سے بھی دور ہونے لگے، تاہم دھرمیندر نے دونوں بیگمات کو کچھ یوں سنبھالا کہ دونوں خوش رہتی ہیں۔

لیکن جب کبھی دھرمیندر پہلی اہلیہ کے ساتھ ہوتے ہیں تو دوسری کا منہ ضرور بن جاتا ہے، اسی طرح جب دوسری کے پاس ہوں تو پہلی کا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.