میرب کا کردار کن مشہور اداکاراؤں نے منع کر دیا تھا؟ تیرے بن کی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا دلچسپ انکشاف

image

ان دنوں پاکستانی ڈرامہ تیرے بن کافی مقبول ہو رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین ہوں یا پھر ٹی وی ناظرین سب ہی ڈرامے کو پسند کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

جیو ٹی وی کے ڈرامے تیرے بن نے سب کی توجہ اپنے بہترین اسٹوری کی وجہ سے تو سمیٹی ہی ہے، تاہم اداکارہ یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کی اداکاری سب کو خوب بھا گئی ہے۔

لیکن اس سب میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ تیرے بن میں میرب کا کردار ادا کرنے کے لیے مجھ سے پہلے دو اداکاراؤں کو آفر دی گئی تھی۔

جیو نیوز کے مطابق تیرے بن ڈرامے میں میرب کا کردار نبھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اس بات کا انکشاف کیا کہ انہیں یہ کردار آفر ہونے سے پہلے دو اداکاراؤں کو بھی یہی کردار آف ہو چکا تھا۔

ان اداکاراؤں میں عائزہ خان اور نیلم منیر شامل ہیں، تاہم دونوں نے اس آفر کو مسترد کر دیا تھا۔ اسی حوالے سے وہ تذبذب کا شکار بھی تھیں کہ اتنی صف اول کی اداکاراؤں نے جب یہ کردار کرنے سےمنع کر دیا اور وہ اس کردار کو نبھانے والی تھیں۔

تاہم یمنیٰ زیدی نے یہ کردار کچھ یوں نبھایا کہ ناظرین اور سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا گیا۔ نہ صرف یہ کردار پاکستانی ناظرین بلکہ بین الاقوامی ناظرین کی توجہ بھی خوب سمیٹ رہا ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.