بوڑھی ساس سے ایسی محبت کون کرتا ہے؟ ساس اور بہو کی دوستی نے خواتین کو حیران کر دیا

image

ساس اور بہو کا رشتہ کچھ ایسا ہوتا ہے، جو کہ لڑائی اور جھگڑوں سے بھرپور ہوتا ہے، مگر ہر رشتہ ایسا نہیں ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ساس اور بہو نے سب کو حیران کر دیا ہے، ظاہر ہے، آج کل ساس اور بہو کے رشتے کو تلخ اور نفرت سے بھرپور بتایا جاتا ہے تاہم ایسا ہونا کوئی ضروری تو نہیں ہے۔

ایسا ہی کچھ ایک بہو نے کر دکھایا ہے اور اس روایت کو بھی توڑدیا ہے کہ شوہر کی ماں میری ماں نہیں یا بیٹے کی بہو کی میری بیٹی نہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ بہو نے سوچ لیا تھا کہ وہ اپنی ساس کو تیار کرے گی، نئے کپڑے پہنائے گی، میک اپ کرے گی اور اسے واپس سے خوبصورت اور جوان بنائے گی۔

بہو نے لکھا کہ میری ساسو ماں کبھی میک اپ نہیں کرتیں تھیں، تو میں نے خود ان کا میک اپ کیا۔ دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ دونوں ساس اور بہو کے درمیان محبت اور خلوص کافی جھلک رہا تھا۔

بہو نے ساس کا میک اپ کرنا شروع کیا، کپڑے بھی تیار کیے اور پرس بھی رکھا۔

سب کچھ تیار کیا، اور جب ساسو ماں نے آئینے میں اپنے آپ کو دیکھا تو وہ خود بھی اپنے آپ کو دیکھ کر حیران ہو گئی تھیں، کیونکہ ظاہر ہے، عام طور پر بھارت اور پاکستان میں ایک عورت جب ساس بن جاتی ہے، تو اُس طرح بناؤ سنگھار کر ہی نہیں پاتی ہے۔

تاہمس جب بہو ساسو ماں کو تیار کیا تو وہ خود بھی حیران تھیں، نئے کپڑے، کھلی زلفیں، اور چہرے پر میک اپ دیکھ کر واقعی ساسو ماں توجہ طلب تھیں۔

اور جب سسر گھر آئے اور اپنی اہلیہ کو دیکھا تو پہلے تو تکتے رہے اور پھر خوشی سے جھوم اٹھے یہاں تک کہ بہو کے سامنے ہی اہلیہ کو دیکھ کر رقص کرنے لگے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.