مشہور اداکار عماد ارفانی کے بیٹے انتقال کر گئے

image

بے شک تابوت جتنا چھوٹا ہوتا ہے اس کا وزن اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں بچے کے ساتھ والدین کے خواب، امیدیں اور پیار بھی ہوتا ہے۔ معروف ماڈل اور اداکار عماد ارفانی بھی اسی کڑے وقت سے گزر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی دوست شانزے شیخ کی لگائی گئی پوسٹ کے مطابق عماد ارفانی کے بیٹے زاویار عرفانی کا انتقال ہوگیا ہے۔

شانزے شیخ لکھتی ہیں کہ عماد عرفانی کے صاحبزادے زاویار عرفانی کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ برائے مہربانی ان کے لئے سورہ فاتحہ پڑھیں۔ اللہ مرحوم کی بخشش اور والدین کو صبر عطا فرمائے“

واضح رہے کہ عماد عرفانی اپنی نجی زندگی کو عوام کی نظروں کا مرکز نہیں بناتے اور اسے پرسنل رکھنا ہی پسند کرتے ہیں۔ زاویار عرفانی کے اچانک انتقال کی وجہ بھی ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.