ان دنوں کراچی میں سورج اپنی بھرپور آب و تاب کا مظاہرہ کر رہا ہے، گرمی انتی ہے کہ انسان پسینے میں ہی نہا جائے اوپر سے ہوا میں نمی کے باعث چپچپا پن بھی حد سے زیادہ ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانی والی پیشنگوئی کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق، موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ، کراچی میں موسم ابرآلود ہے جسکی وجہ سے حبس بہت زیادہ ہے، اسکے علاوہ بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ، سمندری ہواؤں کے باعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، اور اس سے گرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔