پاکستان نے بھارت کے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کردیے۔۔ تعداد 35 ہوگئی

image

پاکستان نے ایک بار پھر دشمن کے ارادے خاک میں ملا دیے۔ وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں آج چھ بھارتی جاسوس ڈرون مار گرائے گئے، جن میں سے چار اوکاڑہ، ایک وہاڑی اور ایک پاکپتن میں تباہ کیا گیا۔ اب تک کل 35 ڈرونز زمین بوس ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ تمام ڈرونز اسرائیلی ٹیکنالوجی سے لیس تھے اور ریڈار پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔ جب بھی فضائی حدود میں داخل ہوئے، فوری کارروائی کے ذریعے نشانہ بنے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم جدید اور حساس ہے، جو چھوٹے سے چھوٹے فضائی خطرے کو بھی شناخت کر لیتا ہے۔ شہری آبادی اور کمرشل پروازوں کے تحفظ کے لیے ڈرون گرانے کا خاص طریقہ کار موجود ہے۔

ادھر لائن آف کنٹرول پر بھی حالات کشیدہ ہیں۔ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے نہ صرف منہ توڑ ردعمل دیا بلکہ کئی بھارتی چیک پوسٹس اور بٹالین ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔

ادھر سفارتی محاذ پر بھی آواز بلند ہوئی۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل تیسرے روز جارحیت کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں 30 پاکستانی شہری شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اب واضح مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس جارحانہ روش پر بھارت کو مؤثر جواب دیا جائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.