رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب٬ یہ انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

image

امریکہ سے تعلق رکھنے والے رابرٹ پریوسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب ہوگئے ہیں اور یہ پہلے پوپ ہیں جن کا تعلق امریکہ سے ہے-

تفصیلات کے مطابق 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ کو پوپ فرانسس کا جانشین مقرر کردیا گیا ہے، نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ نہ صرف پہلے امریکی پوپ ہیں بلکہ مسیحوں حلقوں میں وہ اپنی شائستگی اور نرم مزاجی کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب نہیں ہو سکا تھا، تاہم جمعرات کو ویٹی کن میں سسٹین چیپل سے سفید دھوان نکلا جس کے بعد وہاں موجود عقیدت مندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

چونکہ بدھ کی شام سسٹین چیپل کی چمنی سے کالا دھواں نکلتا دکھائی دیا تھا اس لیے پوپ کا انتخاب نہ ہو سکا، کالا دھواں نکلنا روایتی طور پر اس بات کی علامت تھی کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا انتخاب نہیں ہوسکا ہے۔

پوپ کے انتخاب کے لیے کارڈینلز کی پہلی ووٹنگ ناکام رہی تھی، تاہم اس کے بعد دوسرے مرحلے میں پوپ رابرٹ کو منتخب کیا گیا۔

خیال رہے کہ نئے روحانی پیشوا کے لیے ’جَلسہٴ انتخابِ پوپ‘ شروع ہوا تھا، جس میں 70 ممالک سے 80 سال سے کم عمر کے 133 کارڈینلز شریک ہوئے تھے۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.