تم نے مہنگی گھڑی چوری کی کیونکہ ۔۔ پاکستان چھوڑ کر گئے تو فلم سیٹ پر اچانک اکشے کمار نے چوری کا الزام لگا دیا، سالوں بعد جاوید شیخ کا بڑا انکشاف

image

اکشے کمار نے مجھ پر چوری کا الزام لگا دیا تھا۔ یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور اداکار جاوید شیخ کے۔

ڈرامے ہوں یا فلمیں یہ سب میں اپنی جاندار اداکاری کی ایک نئی روح پھونک دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں انڈیا میں بھی بہت سی فلمیں کرنے کو ملیں۔ مگر انڈیا جاتے ہیں ان کے ساتھ ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی یہ اپنی فلم کی شوٹنگ سے فارغ ہوئے تو کچھ دن بعد دوسری فلم کی تیاری میں مصروف ہو گئے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اکشے کمار مین ہیرو تھے۔ تو ایک دن فلم شوٹنگ کے دوران اکشے مجھ پر گھری چوریہ کا الزام لگا یا تو میں حیران رہ گیا ۔ جاوید شیخ کہتے ہیں کہ میں جیسے ہی سیٹ پر آیا ۔

تو اکشے نے میرے ہاتھ میں سلور اور گولڈ کی ایک گھڑی دیکھی تو فوراََ اپنے خدمت گار کو بلایا اور کہنے لگا کہ میں تمہیں یہ گھڑی رکھنے کو دی اور تم نے شیخ صاحب کو دے دی لیکن کیوں؟

تو میں فوراََ بولا جناب یہ میری گھڑی ہے، آپکی گھڑی میں نے نہیں لی۔ اتنے میں ان کا ایک خدمت گار آیا اور کہنے لگا کہ آپکو غلط فہمی ہوئی ہے سر۔

آپ کی اور جاوید صاحب کی گھڑی ایک جیسی ہے اور یہ رہی آپ کی گھڑی۔ اس سارے معاملے کے بعد اکشے خود ہی ہنسنے لگا اور کہنے لگا آپ پریشان نہ ہوں شیخ صاحب میں مذاق کر رہا تھا۔

سالوں بعد ایک نجی ٹی وی کے شو میں جاوید شیخ نے اس راز پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اتنا زیادہ سنجیدہ ہو کر اکشے نے کہا کہ میں سمجھا یہ واقعی مجھ پر شک کر رہے ہیں۔

مگر اکشے کی عادت ہے مذاق کی لیکن وہ دل کا بہت اچھا ہے۔ مزید یہ کہ میں نے پھر شاہ رخ کے ساتھ بھی کام کیا تو پہلی ہی ملاقات میں اس نے مجھے کہہ ڈالا کہ شیخ صاحب آپ کو کچھ بھی ضرورت ہو تو مجھ سے کہیں،آپ میرے اپنے ہیں۔ تو میں نے کہہ ڈالا کہ آپ کے اتنے بندے میری خدمت کر رہے ہیں، کسی اور چیز کی ضرورت نہیں۔

اس کے علاوہ ان دنوں میں سگریٹ پیا کرتا تھا لیکن فلم کے سیٹ پر سگریٹ نوشی منع تھی تو میں سیٹ سے باہر جا کر پیتا تھا سگریٹ مگر ایک دن میں نے دیکھا کہ شاہ رخ تو کافی اور سگریٹ مزے سے سیٹ پر پی رہے ہیں تو ان سے کہا کہ میرے لیے بھی یہاں ہی انتظام کروا دیں ، مجھے باہر جا کر پینا پڑتی ہے سگریٹ۔

یہ بات سننے کی د یر تھی کہ انہوں نے فوراََ حکم کیا کہ شیخ صاحب کیلئے کرسی لاؤ،پھر وہاں ان کے ساتھ ہی بیٹھ گیا اور سگریٹ نوشی کی۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.