دھرنے کے بعد نئی چال ۔۔ حکومت نے چیف جسٹس کو گھر بھجوانے کیلئے کونسا منصوبہ بنالیا؟

image

پی ڈی ایم نے چیف جسٹس کو ہر صورت عہدے سے ہٹانے کی تیاری کرلی، سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کے بعد حکومت نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت مخالف فیصلوں کی وجہ سے چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پالیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ،کمیٹی میں مختلف جماعتوں کے ارکان شامل ہوں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو دیا جائے گا جبکہ خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلئے تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور پی ڈی ایم حکومت کے درمیان پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے گزشتہ کئی ہفتوں سے تنازعات کا سلسلہ جاری ہے۔

چیف جسٹس کے احکامات کے باوجود حکومت نے پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن نہیں کروائے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے بعد حکومت اور چیف جسٹس کے درمیان خلیج مزید گہری ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم نے عمران خان کو ریلیف دینے پر آج سپریم کورٹ کے باہر دھرنا بھی دیا ہے جس میں جمعیت علمائے اسلام، پیپلزپارٹی اور نوازلیگ بھی شامل ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.