عوام عمران خان کو کیوں پسند کرتے ہیں؟

image

مسلم لیگ ن کے پاس عوام کو بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے، پیپلزپارٹی بھٹو زندہ ہے، کا نعرہ لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کرسکی، مذہبی جماعتوں کیلئے یہ مشہور ہے کہ عوام مذہبی جماعتوں کو چندہ تو دیتے ہیں لیکن ووٹ نہیں یتے، ایم کیوایم کراچی اور سندھ کے چند علاقوں میں نظر آتی تھی لیکن بانی پر پابندی کے بعد متحدہ بھی عوام میں مقبولیت کھوچکی ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کا دور حکومت پاکستان کے عوام کیلئے انتہائی خوفناک رہا، آٹا، چینی، گھی، تیل سمیت تمام خوردنی اشیاء، بجلی اور پیٹرول کی قیمت آسمان کی بلندیوں پر پہنچی اور عین ممکن تھا کہ عوام خود عمران خان کی حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوتے کہ پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی حکومت گراکر عمران خان کی تمام برائیوں کا طوق اپنے گلے میں ڈال لیا۔

عمران خان کی حکومت کے دوران ایسا محسوس ہوتا تھا کہ شائد عوام دوبارہ کبھی عمران خان کو اقتدار کے ایوانوں کے قریب بھی پھٹکنے نہیں دینگے لیکن ضمنی انتخابات میں عمران خان نے اکیلے ایک ساتھ 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

عمران خان پر سلیکٹڈ، توشہ خانہ سے چوری، فارن فنڈنگ اور سازش کے الزامات بھی لگے لیکن کیا وجہ ہے کہ عوام چیئرمین پی ٹی آئی کی آواز پر فوری لبیک کہتے ہیں۔ تو اس کی چند وجوہات ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

عمران خان نے 2018 میں پہلی بار حکومت بنائی تو عوام کو ایسا لگا کہ شائد اب ان کے دکھ درد کم ہونگے لیکن عمران خان نے عوام کے زخموں کو مزید گہرا کردیا لیکن اس کے باوجود عوام پی ٹی آئی سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں تو اس کی وجہ عمران خان سے محبت ہی نہیں بلکہ دیگر جماعتوں کیلئے غصہ بھی ہے۔

عوام یہ جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی اور نواز لیگ نے کئی کئی بار اقتدار حاصل کرنے کے باوجود نعروں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، ایک سال قبل مہنگائی کو جواز بناکر عمران خان سے اقتدار چھیننے والے حکمرانوں نے مہنگائی کو آسمان سے بھی اوپر پہنچادیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کئی بار اقتدار میں رہ چکی ہے لیکن کرپشن کے الزامات اور دہائیوں کے علاوہ عوام کو بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے، پیپلزپارٹی کی بات کی جائے تو سندھ میں بلاشرکت غیر اقتدار کے مزے لوٹنے والی پیپلزپارٹی سے جواب مانگا جائے تو بھٹو زندہ ہے کہہ کر خود ایک طرف ہوجاتے ہیں۔

مذہبی جماعتوں کیلئے یہ مشہور ہے کہ عوام مذہبی جماعتوں کو چندہ تو دیتے ہیں لیکن ووٹ نہیں، ایم کیوایم کراچی اور سندھ کے چند علاقوں میں نظر آتی تھی لیکن بانی پر پابندی کے بعد متحدہ بھی عوام میں مقبولیت کھوچکی ہے۔

ایسے حالات میں عوام کے پاس صرف عمران خان ہی ایک آخری آپشن بچتا ہے۔ حکمرانوں نے ایڑی چوٹی کا زور لگاکر دیکھ لیا لیکن عمران خان کی مقبولیت کم ہونے کا نام اس لئے نہیں لے رہی کیونکہ شائد عوام کو یہ لگتا ہے کہ دیگر جماعتوں کے مقابلے میں اب بھی عمران خان بہت بہتر ہیں۔

عوام عمران خان سے شائد اتنی محبت نہیں کرتے جتنا دیگر سیاستدانوں سے ناراض ہیں اور یہی عمران خان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.