مرتضیٰ وہاب نہیں بلکہ ۔۔ میئر کراچی کیلئے پیپلزپارٹی کا خاص امیدوار کون؟

image

کراچی میں بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے میئر کیلئے ناموں پر غور و مشاورت کا سلسلہ جاری، مرتضیٰ وہاب کے بعد ایک اور اہم نام بھی سامنے آگیا۔

پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد کراچی میں اپنا میئر لانے کا اعلان کیا تھا جبکہ سیاسی حلقوں نے میئر کیلئے مرتضیٰ وہاب کو فیورٹ قرار دیا تھا تاہم سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور پی پی رہنما بھی میئر کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں۔

سیاسی ذرائع کا کہنا ہے سیلم مانڈوی والا بھی میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے زیر غور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی اب تک میئر کے نام کا اعلان نہیں کرسکی۔

یاد رہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کل 246 میں سے 240 نشستوں کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے 98، جماعت اسلامی نے87 اور تحریک انصاف نے43 سیٹں جیتی ہیں ۔

(ن) لیگ 7، جے یوآئی (ف) 3 ،تحریک لبیک اور آزادامیدوار نے ایک ایک سیٹ ہیں۔6 یونین کمیٹیز کی نشستوں پر نتائج کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.