دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے سال میں سب سے بڑے 3 خوشی کے مواقع ہوتے ہیں جیسا کہ میٹھی عید، بکر عید اور شب معراج۔ مسلمان مذہبی عقید و احترام کے ساتھ یہ دن مناتے ہیں۔ بالکل اب مسلمان بکر عید میں قربانی کی تیاریوں مصروف ہو گئے۔
یہی وجہ ہے کہ کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی لگ گئی ہے۔
اور اب اس منڈی میں پہلا ٹرک جانور لیکر پہنچ بھی گیا ہے۔ اس موقعے پر کراچی کے نوجوانوں کی بڑی تعداد خاص طور پر یہ منظر دیکھنے آئی۔
جیسے ہی جانور کو ٹرک سے اتار جاتا تو لوگ شور مچاتے اور ان کی خوبصورتی و جسمات دیکھ کر ان کی تعریفیں کرنے لگتے۔ یہ ٹرک گلشن حدید کے فارم ہاؤس سے جانوروں سے بھرا ٹرک لیکر یہاں پہنچا ہے۔
مزید یہ کہ ایشیا کی یہ سب سی بڑی مویشی منڈی اس مرتبہ ماضی کی طرح سپر ہائی وے پر نہیں بلکہ ناردرن بائی پاس پر لگائی گئی ہے۔ جہاں پانی، بجلی و دیگر سہولیات کیلئے مختلف لوگوں کو ٹھیکے دے دی گئے ہیں۔
ناردرن بائی پاس اسکیم 45 میں 700 ایکڑ زمین اس منڈی کیلئے مختص کی گئی ہے وی وی آئی پی اور جنرل بلاکس میں 4 سے 5 لاکھ جانوروں کی گنجائش رکی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی ملک ہونے کے ناطے ملک کے ہر حصے میں مسلمان قربانی کا فریضہ ادا کرتے ہیں لیکن جو رونق جانوروں کی خرید و فروخت کرتے وقت شہر کراچی میں ہوتی ہے وہ شاید ہی کہیں اور دیکھنے کو ملتی ہو۔
بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین سب ہی منڈیوں میں جانور لینے اور دیکھنے کیلئے پہنچتے ہیں۔