کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپوں کی امتحانی تاریخ کا اعلان کردیا

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے پہلے مرحلہ میں انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ انٹربورڈ کی جانب سے جاری کردہ امتحانی شیڈول کے مطابق سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات بروز منگل 30 مئی 2023ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز منگل 27 جون 2023ء تک جاری رہیں گے۔ واضح رہے انٹرمیڈیٹ کے خصوصی امیدواروں کے حصہ اول اور حصہ دوم دونوں کے امتحانات پہلے مرحلہ میں لیے جارہے ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے فیل شدہ طلبہ،اسپیشل چانس، امپروومنٹ آف ڈویژن /گریڈ، بارہ پرچوں (TP) کے تمام امیدوار امتحانات میں شریک ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk اور آفیشل فیس بک پیج www.facebook.com/BIEKarachi سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ انٹرمیڈیٹ کے حصہ اول (فریش) کے تمام گروپس کے امتحانات دوسرے مرحلہ میں لیے جائیں گے جس کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts