لوگ اونٹ گاڑی پر سفر کرتے تھے اور عورتیں صدر ضرور جاتی تھیں ۔۔ دیکھیں کراچی 1960 میں کیسے ایک انگریز ملک جیسا نظر آتا تھا، ویڈیو

image

لوگ اونٹ گاڑی پر سفر کرتے اور صفائی دیکھ کر یوں لگتا کہ جیسے پاکستان نہیں بلکہ کسی انگریز ملک میں انسان چل پھر رہا ہو۔ جی ہاں یہ ہم یہاں کسی اور شہر کی نہیں بلکہ پاکستان کے دل کراچی کی بات کر رہے ہیں۔

جسے آج بد حال دیکھ کر بچے اور نوجوان سمجھتے ہیں کہ شاید یہ شہر شروع سے ہی ایسا ہے پر یہ حقیقت نہیں، آئیے دیکھتے ہیں 1960 میں یہ شہر کتنا خوبصورت تھا۔

انگریزوں سے آزادی کے بعد اتنی تیزی سے ترقی دیکھ کر آج تو آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ جیسا کہ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑے بڑے سفید رنگ کے عالی شان ہوٹل شہر میں موجود ہیں جن کے باہر سے عام آدمی بھی آرام و سکون سے آ جا رہا ہے بلکہ ایک غریب تو اپنی اونٹ گاڑی پر سفر کر رہا ہے۔

اونٹ گاڑی کی بات ہے تو آپکو بتاتے چلیں کہ 1960 میں کراچی میں غریب آدمی اونٹ گاڑی پر سفر بھی کرتا اور مزدوری کیلئے بھی اسے ہی استعمال کرتا ۔ مڈل کلاس آدمی اپنی اپنی نوکریوں پر جانے کیلئے سہراب سائیکل کا خوب استعمال کرتے تھے اور یوں فخر سے جاتے تھے جیسے کوئی بہت بڑی نعمت حاصل کر لی ہو ۔

جبکہ موٹر سائیکل، ویسپا تو 100 فیصد میں سے 5 فیصد لوگوں کے پاس ہوتا تھا رہی بات کاروں کی تو وہ تو لینا آج کی طرح ہر کسی کے بس کی بات ہی نہیں تھی، سڑکوں پر فراٹے بھرتی، چمچماتی گاڑیاں صرف بڑے کاروباری لوگوں یا پھر سرکاری افسران کے پاس ہی ہوا کرتی تھیں۔

کراچی میں صدر کے مقام سے لوگوں کو شادی بیاہ، یا پھر عام استعمال کیلئے انتہائی سستے داموں زیورات مل جاتے۔

مزید یہ کہ ایمپریس مارکیٹ ہو یا فیرئیر ہال سب ہی عمارتیں کمال لگتی تھیں ۔ یہاں آخر میں آپکو بتاتے چلیں کہ روشنیوں کا شہر کہلانے والے کراچی کی عوام آج کی طرح ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر نہیں بلکہ تیز رفتار اور صاف ستھری ہلکے نیلے اور سفید رنگ کی بسوں اور ٹرامپ میں سفر کیا کرتے تھے ۔عزات سے آیا جایا کرتے تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.