عامر کیانی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان ۔۔ علی زیدی کیوں ڈٹ گئے؟

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی سے علیحدگی کے اعلانات کا سلسلہ جاری، عامر محمود کیانی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم سندھ کے صدر علی زیدی پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوگئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عامر محمود کیانی نے کہا کہ 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، جس کا مجھے ذاتی طور پر دکھ ہوا۔صرف پی ٹی آئی ہی نہیں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

پی ٹی آئی چھوڑنے والے عامر کیانی پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رہے ہیں جبکہ این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے، عامر کیانی کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے، مجھ پر کوئی دباؤ ڈال کر پارٹی نہیں چھڑوا سکتا۔میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی، عمران خان کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا۔تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.