پاکستانی حجاج کیلئے اہم اقدام ۔۔پاکستان اور سعودیہ کے درمیان روڈ ٹو مکہ کا منصوبہ شروع ہوگیا

image

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان روڈ ٹو مکہ منصوبہ پوری طرح نافذ کرنے پر اتفاق ہونے کے بعد عازمین حج کو پاکستان ہی میں سعودی امیگریشن کی سہولت میسر ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کی سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو، سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ اور دیگر عہدیداران بھی ملاقات میں شرکت تھے۔

ملاقات میں پاک سعودی دو طرفہ تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں اسے منصوبے کا اگلے مرحلے میں کراچی اور لاہور ائیرپورٹ پر بھی آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ حجاج اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

اس سلسلے میں معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیر اعظم ہائوس میں منعقد کی گئی ۔وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ اس منصوبے نے پاکستانی حجاج کو بے پناہ سہولت اور آسائش فراہم کی ہے اور اس ضمن میں ہم سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ سعودی نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب کی خواہش تھی کہ اس منصوبے کا آغاز سب سے پہلے پاکستان سے کیا جائے۔

سعودی نائب وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سال لاہور اور کراچی کے حجا ج کرام کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستانی عوام کا سعودی عوام کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے، ہم خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے محبت، انسیت اور عقیدت رکھتے ہیں۔

سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب 20 لاکھ پاکستانیوں کو باوقار ذریعہ معاش فراہم کر رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دوستی کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts