عمارتوں کی فکر، انسانی جانوں کی پرواہ نہیں ۔۔ عمران خان کی بہنوں کا وائرل ویڈیو پیغام

image

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہنوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو عمارتوں کی فکر ہے، انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں۔

لاہور میں زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان، علیمہ خان اور نورین نیازی کا کہنا تھا کہ یہ جن عمارتوں کی فکر کر رہے ہیں وہ ہمارے پیسوں سے بنی ہیں، کور کمانڈر ہاؤس پر انہوں نے خود حملہ کیا، ہم خود وہاں موجود تھے۔

ڈاکٹر عظمیٰ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے خود جواز بنا کر حملہ کروایا جس گیٹ پر ہم تھے بند تھا۔نورین نیازی کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں شرپسند نہیں، مہذب لوگ ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم پرپولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں اورپولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے چاروں اطراف موجود ہے۔

گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.