عمران خان کو دیا گیا الٹی میٹم ختم ۔۔ زمان پارک کے راستے بند، حالات بے قابو ہونے لگے

image

زمان پارک میں دہشت گردوں کی اطلاعات پر 24 گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے دیا گیا الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے زمان پارک کے راستے بند کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا۔

گزشتہ روز نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے عمران خان کو زمان پارک میں موجود افراد کو پولیس کے حوالے کرنے کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور میں عسکری تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 افراد زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں اور اگر آئندہ 24 گھنٹے میں انہیں پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا تو کارروائی ہوگی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم پرپولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے اور زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں اورپولیس کی بھاری نفری زمان پارک کے چاروں اطراف موجود ہے۔

پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ کے قریب کنٹینرپہنچا دیے گئے ہیں اور علاقہ مکینوں کو شناخت کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.