کیا الطاف کی طرح عمران کا بھی زوال شروع؟

image

الطاف حسین کھانستے تو پورا کراچی بند ہوجاتا۔ الطاف حسین کو چھینک آتی تو شہر قائد جل اٹھتا تھا، ایسا ہی کچھ عمران خان کے ساتھ ہوا لیکن عمران خان کے کارکنوں نے وہ کردکھایا جو الطاف حسین تو کیا دشمن ممالک بھی کئی برسوں میں نہ کرسکے۔

چند ہفتے پہلے پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ ایک کروڑ سے بھی زیادہ کا مل رہا تھا جیسے ماضی میں الطاف حسین کو کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا ویسے عمران خان کا نام بھی الیکشن میں کامیابی کا ضامن بن چکا تھا لیکن اگر آپ کو یاد ہو تو سابق ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے ایک بار کہا تھا کہ آپ ریاست سے نہیں لڑ سکتے کبھی۔

الطاف حسین کی ریاست کیخلاف صرف نعرے بازی نے وہ کام کیا جو پورے ملک کی سیاسی جماعتیں ملکر نہ کرسکیں اور آج پاکستان میں الطاف حسین کی پارٹی ٹکڑوں میں بکھری نظر آتی ہے۔

نومئی کو حکومتی اور دفاعی املاک پر حملوں کے بعد آج عمران خان پر بھی ایسا ہی کچھ وقت آتا دکھائی دیتا ہے۔ جہاں کچھ دن پہلے لوگ ایک ایک سیٹ پر کئی امید وار خواہشمند تھے اب ۔ ٹکٹ ہی نہیں بلکہ جیتی ہوئی سیٹیں بھی واپس کررہے ہیں،جیسے کہ عامر محمود کیانی ، محمود مولودی اور عباد فاروق اور سندھ اسمبلی کے 2 اراکین نے کیا۔

ان حالات کو دیکھ کر سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ شائد عمران خان پر بھی الطاف حسین کی طرح زوال آگیا ہے اور ممکن ہے کہ الیکشن کے مطالبے کرنے والی پی ٹی آئی کے پاس آگے چل کر ٹکٹ دینے کیلئے بھی امیدوار کم ہونگے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.