پیپلز پارٹی کا مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ

image

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری ، فریال تالپور و دیگر مرکزی قائدین نے میئر کراچی کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی ہے۔

قائدین کی مشاروت کے بعد کراچی کے 25 ٹاؤنز میں چیئرمین کے امیدواروں کے نام بھی فائنل کرلیے گئے ہیں، پرویز دودا بلدیہ، ہمایوں محمد خان ماڑی پور ٹاؤن کے چیئر مین کیلئے امید وار ہونگے ۔

سلمان عبداللہ مراد گڈاپ ٹاؤن کیلئےچیئرمین کے امیدوار ہونگے۔حیدرآباد کے میئر کے لیے کاشف شورو کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی تھیں جبکہ گزشتہ چند روز سے مختلف پی پی رہنماؤں کو میئر کیلئے فیورٹ قرار دیا جارہا تھا قرعہ فال مرتضیٰ وہاب کے نام نکلا۔

مرتضیٰ وہاب بلدیاتی نظام کی مدت ختم ہونے کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی تعیناتی کے دوران کراچی میں بلدیات خدمات کی انجام دہی میں کافی تیزی دیکھی گئی تھی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.