پاک فوج پاکستان کی آن، پاکستان کی شان، جاوید شیخ کا خصوصی پیغام

image

پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی آن، پاکستان کی شان،پاکستان کی جان اور ہم سب اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پرتشدد احتجاج، ہنگامہ آرائی، فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے واقعات کے بعد ملک کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے پیغامات آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اداکار جاوید شیخ کے ساتھ ساتھ فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم اپنے گھروں میں سکون سے سوتے ہیں کیونکہ پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں کو محفوظ بناتے ہیں۔

کمرشل پائلٹ فاطمہ نے کہا کہ احتجاج سے کسی نے نہیں روکا لیکن قومی املاک کو توڑنا، انفراسٹرکچر تباہ کرنا اور جلانا بالکل غلط ہے، اینکر پرسن مہہ جبین عابدنے کہا کہ پاکستان فوج اور اس کی قیادت کے خلاف جو بھی تنقید ہو رہی ہے ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عوام کو پیغام ہے کہ وہ کسی بھی منفی پروپیگنڈے یاسازش کا حصہ نہ بنیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts