عمران اسماعیل بھی گرفتار ۔۔ جے پرکاش پی ٹی آئی چھوڑ گئے

image

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو بھی کراچی میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی جے پرکاش نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں۔

کراچی میں عمران اسماعیل کی گرفتاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں ہوئی ،سابق گورنر سندھ کو ڈیفنس فیز 8 سے گرفتار کرکے درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

عمران اسماعیل کو ٹیپو سلطان اور فیروز آباد تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔سابق گورنر سندھ شارعِ فیصل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد ہیں۔ان مقدمات میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دیگر 20 رہنما بھی نامزد ملزم ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پارٹی چھوڑ دی،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے پرکاش نے کہا کہ پارٹی کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ان 13 مہینوں میں ہم نے پُرامن احتجاج کیے، 9 مئی کو پُرامن احتجاج پُرتشدد ہوگیا، آج میں تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں 9 مئی کو کراچی میں موجود تھا، ہمیں پُرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی بعد میں دیکھا کہ احتجاج فوجی تنصیبات تک چلا گیا، میں نہیں جانتا وہ لوگ کون تھے جنہوں نے یہ کیا، ان کو سزا ہونی چاہیے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.