بیٹی چھٹی کرنے کی ضد کر رہی تھی کاش میں ۔۔ اسکول میں ایسا کیا ہوا کہ 5 سالہ بچی زندہ گھر نہ آئی؟ غم سے نڈھال ماں کی دوہائی

image

سوات میں اسکول بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 سالہ عائشہ جاں بحق ہوگئی۔ اس کی والدہ بتاتی ہیں کہ میری بچی اس دن اسکول نہ جانے کی ضد کر رہی تھی کہ یہ آخری چھٹی ہے، اب میں چھٹی نہیں کروں گی لیکن میں نے اسے زبردستی اسکول بھیجا۔

تفصیلات کے مطابق سوات میں نجی اسکول سنگوٹہ پبلک سکول کی بس میں عائشہ سمیت 7 اور بچیاں گاڑی میں بیٹھی تھیں گھر جانے کے لیے، اچانک گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں عائشہ جاں بحق اور باقی بچیاں زخمی ہوگئیں۔

عائشہ کے چچا حیات علی کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کی بیشتر بچیاں اسی سکول میں پڑھتی ہیں اور وہ روزانہ عموماً اکٹھے ہی سکول جاتی ہیں۔ صبح جب نیند سے عائشہ کو جگایا گیا تو اس نے سکول نہ جانے کی ضد کی جس پر اس کی والدہ نے کہا کہ سکول تو جانا پڑے گا۔‘جیسا کہ بچے سکول جاتے ہوئے ضد کرتے ہیں تو عائشہ نے بھی یہ کہا کہ آج آخری چھٹی کر لیتی ہوں، پھر نہیں کروں گی مگر والدہ نہیں مانیں۔ اس پر عائشہ نے اپنی والدہ سے فرمائش کی کہ وہ سکول سے واپسی پر شوارمہ کھائیں گی جس پر والدہ نے اس کہا کہ ٹھیک ہے تم سکول سے واپس آؤ گی تو میں تمھارے لیے شورامہ تیار رکھوں گی۔

ولیس حکام نے گذشتہ روز بھی اہل علاقہ سہے ملاقات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کروا کر ملوث افراد کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts