امیتابھ کی پاکستانی بچے کو بھارت کا مستقبل کا قراردینے کی غلطی

image

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو حال ہی میں ایک خوش فہمی ہوئی جسے پاکستانی فنکاروں نے بڑے ادب سے دور کردیا۔

آج کل ایک بچے کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہورہی ہے کہ پڑوسی ملک کے سٹار اداکار امیتابھ بچن بھی اس بچے کی تعریف میں کچھ جملے کہہ گئے۔

انسٹا گرام پر بچے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،بالی ووڈ شہنشاہ کی خوش فہمی کو دور کرنے کیلئے پاکستانی فنکار آگے بڑھے۔

ویڈیو کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے پاکستانی گلوکار گوہر ممتاز لکھتے ہیں کہ جناب یہ بچہ پاکستان سے ہے، کچھ دن قبل اس کی یہ ویڈیو اس کی اپنی آئی ڈی سے ایک پاکستانی پیج پر شیئر کی گئی تھی لیکن اگر ہم ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کے لیے راضی ہوں تو کرکٹ کا مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے، آپ کا سب سے بڑا مداح۔

چند لمحوں بعد گلوکار عاصم اظہر نے بھی گلوکار گوہر ممتاز کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ محترم پاکستان سے آپ کا سب سے بڑا مداح، جیسا کہ میرے دوست گوہر نے بتایا کہ یہ بچہ پاکستانی ہے لیکن آپ یقینی طور پر درست ہیں کہ دونوں فریقین کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، اگر ہم جلد ہی پرانے دنوں کو واپس لے آئیں، جب دونوں طرف کے کھلاڑی ایک دوسرے کے ساتھ ایک دوسرے کے ملکوں میں کھیلا کرتے تھے۔امیتابھ بچن کی اس ویڈیو پر دیگر فنکاروں نے بھی کمنٹس کئے ہیں اور اس بچے کی تعریف کی ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts