اے سی کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی کیونکہ۔۔ پسینے والی اس گرمی میں گھر کو ٹھنڈا رکھنے کے 2 آسان طریقے، دیکھیے

image

جیسے جیسے گرمی کا درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے، اسی طرح اب بجلی کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ساتھ ہی ساتھ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بلوں میں بھی اضافہ متوقع ہوتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو دو دلچسپ اور آسان طریقے بتائیں گے، جس سے آپ کو شدید گرمی میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

چونکہ گرمی غرباء کو زیادہ متاثر کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ دماغی مریضں بھی یہی بن جاتے ہیں، لیکن اب زیادہ خرچ کیے بغیر اب باآسانی گرمی کی شدت کو کم کر سکتے ہیں۔

ایک طریقہ تو یہ ہے کہ آپ کے گھر میں موجود اسٹینڈ فین ہی آپ کی مدد کر سکتا ہے، اس کام کے لیے آپ برف،دو پلاسٹک کی بوتلز کی بھی ضرور پڑے گی۔

سب سے پہلے 2 بوتلیں لیں اور ان کے نیچے کے حصے کو کاٹ کر الگ کر دیں، کچھ اس طرح کہ نچلا حصہ بوتل کا ڈھکن بن جائے اور پھر اسی پلاسٹک کی بوتلوں میں گرم سلاخ یا کیل کی مدد سے سوراخ کریں، سوراخ کچھ اس طرح کریں کہ ایک سیدھی لائن میں ہی سارے ہوں۔

اس کے بعد فین کی اگلی جالی کو ہٹا کر اور مضبوط تار لےکر بوتل کو فین کی پچھلی جالی سے کچھ اس طرح باندھیں کہ پنکھے کے پچھلے حصے پر یہ بوتل بندھ جائیں۔

اس کے بعد اگلی جالی لگا دیں اور پھر بوتلوں میں برف کو ڈال دیں، جب آپ برف کو ڈالیں گے اور پنکھا چلائیں گے، تو پنکھے سے ٹھنڈی ہوا نکلے گی، جو کہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتی ہے۔

ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ پنکھے کے پر پنکھے کے پیچھے سے ہوا کو آگے کی طرف پھینکتے ہیں، اب ظاہر ہے اگر پیچھے ہی برف لگا دی، تو ہوا بھی فلٹر ہو کر آئے گی۔

اس کے علاوہ ایک اور طریقہ اس پسینے والی گرمی میں آپ کی مدد کر سکتا ہے، اس کے لیے آپ کو رنگ خریدنا پڑے گا، تحقیق کرنے والے اور سائنسدان اب ایسے رنگوں اور کیمیکل کا استعمال بڑھا رہے ہیں، جس سے گرمی کی شدت کوکم کیا جا سکتا ہے۔

Science.org ویب سائٹ پر اسی حوالے سے معلومات فراہم کی گئی تھیں، جس میں بتایا گیا تھا کہ Passive Radiative Cooling Materials آپ کے گھروں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ زیادہ تر ایسے مٹیرئیلز کو لگانا آسان تو نہیں ہے، تاہم امریکی ریسرچرز نے اب ایاس کولنگ پینٹ متعارف کرا دیا ہے، جو کہ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد کر سکتا ہے،ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ درجہ حرارت میں 6 ڈگری تک کمی بھی لا سکتا ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے ایک تجربہ کیا گیا تھا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ PVDFHFPیعنی Poly (vinylidene fluroride-co-hexafluoroprpene) گھر کو ٹھنڈا رکھنے میں کارآمد ہو سکتا ہے، تاہم سائنسدانوں کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اگرچہ یہ کیمیکل عام پینٹس میں استعمال ہونے والے روایتی Acrylics سے پانچ گناہ زیادہ مہنگا ضرور ہے تاہم اس کے فائدے زیادہ ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.