عورت ہوں اس لئے قبرستان کے اندر نہیں جاسکتی۔۔ باہر سے ہی اولاد کی قبر پر دعا کے لئے آنے والی ماں! بیٹے کا انتقال کیسے ہوا؟

image

مسلمان خواتین عام طور پر قبرستان کے اندر نہیں جاتیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسلام میں خواتین کا قبروں پر جانا پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ آخری رسومات سے لے کر کبھی کبھار قبر پر جا کر دعا کرنے بھی گھر کے مرد ہی جاتے ہیں۔ لیکن ایک عورت ایسی بھی ہے جس کا بیٹا قبرستان میں دفن ہے۔ چونکہ وہ عورت ہے اس لئے قبرستان کے اندر جا کر بیٹے کے لئے دعا تو نہیں کرسکتی مگر ممتا کی تڑپ انھیں قبرستان کے باہر ضرور پہنچا دیتی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر اس وقت تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک ماں قبرستان کے باہر والی دیوار پر سر ٹکائے کھڑی ہے۔ تصویر بنانے والے کا کہنا ہے کہ یہ خاتون دراصل اس بچے کی والدہ ہیں جن کے بیٹے کا انتقال ایکسیڈنٹ میں ہوگیا تھا اور یہ اس کے لئے باہر کھڑے ہو کر دعا کرتی ہیں۔

صارفین یہ تصویر دیکھ کر ماں کے جذبے کو سراہ رہے ہیں اور سلام پیش کررہے ہیں جنھوں نے بیٹے کی محبت میں بھی اپنے دینی احکامات کو مدنظر رکھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.