کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد نئی قیمت 285 روپے 60 پیسے تک جاپہنچی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھنے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی قیمت 316 روپے ریکارڈ کی گئی۔