پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر سستا

image

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا، ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 368 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 100 انڈیکس کو 1 لاکھ 14 ہزار 780 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 11 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 102 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 12پیسے تک سستاہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 281روپے10پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر 16 پیسے مہنگا ہوا اور انٹربینک میں 281 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.