سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو حج کی جعلی سکیموں سے خبردار کر دیا

image

سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین کو حج کی جعلی سکیموں سے خبردار کر دیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ مناسک حج ادا کرنے کے لیے بکنگ صرف منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جاتی ہے۔

وزارت نے جعلی حج سکیموں کا جواب نہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر اجازت نامہ کے حج کرنا ایک خلاف ورزی ہے۔ اس خلاف ورزی پر سسٹم حرکت میں لایا جائے گا۔

وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ سعودی عرب کے اندر سے مناسک حج کی ادا کرنے کے لیے ریزرویشن وزارت حج و عمرہ کی ویب سائٹ اور “نسک” ایپلی کیشن کے ذریعے کی جارہی ہے۔

یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا سے آنے والے عازمین حج ’’ نسک‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعہ بکنگ کرا سکتے ہیں۔ اسلامی ملکوں سے حج کی بکنگ حجاج کے لیے قائم ریزرویشن دفاتر سے کی جارہی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس سال 1444 ہجری کو سعودی عرب کے باہر سے حج کرنے کے خواہش مند افراد صرف حج ویزا کے ذریعے ہی سعودی عرب آکر مناسک حج ادا کرسکتے ہیں۔

وزٹ، سیاحت، ورک، ٹرانزٹ اور دیگر ویزے رکھنے والے افراد کو سعودی عرب میں حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.