گزشتہ روز بھارت کو پاکستان پر کئے گئے حالیہ جارحانہ آپریشن "سندور" کے دوران
بدترین فضائی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں بھارت کے لاکھوں ڈالر کے جنگی
طیارے تباہ ہوگئے ہیں-
ایک محتاط اندازے کے مطابق مجموعی طور پر تباہ ہونے والے ان جنگی طیاروں کی مالیت
956 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 267 ارب روپے) تھی۔
پی اے ایف نے تین رافیل، ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 طیارہ تباہ کر ڈالا، دستیاب
معلومات کے مطابق، بھارت کے تین جدید رافیل طیارے تباہ ہوئے، جن کی فی طیارہ قیمت
288 ملین ڈالر (تقریباً 80.6ارب پاکستانی روپے) تھی۔
اس کے علاوہ ایک Su-30MKI طیارہ بھی تباہ ہوا جس کی مالیت 62ملین ڈالر (تقریباً
17.4 ارب روپے) بتائی گئی ہے، جبکہ ایک MiG-29 طیارہ بھی مار گرایا گیا جس کی قیمت
30 ملین ڈالر (تقریباً 8.4 ارب روپے) کے لگ بھگ ہے۔
پاکستانی فضائیہ نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور دشمن کے فضائی حملے
کو نہ صرف مؤثر انداز میں ناکام بنایا بلکہ دشمن کے قیمتی طیارے بھی تباہ کر دیے۔