امارات کے قونصل جنرل کی پاکستانی ڈرامہ ’کچا دھاگا‘ کی ٹیم سے ملاقات

image

متحدہ عرب امارات کے کراچی میں تعینات قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانی ڈرامہ ’کچا دھاگا‘ کی ٹیم سے خصوصی ملاقات کی اور بین الاقوامی پذیراٸی پر مبارکباد دی۔

اماراتی قونصل خانے کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ڈرامے کے کرداروں حمدان اور حارب کے ناموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ امارات کے ثقافتی اور پسندیدہ ترین نام ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے ڈرامے ’کچا دھاگا‘ میں اماراتی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے کو نہ صرف پاکستان بلکہ یو اے ای میں بھی  بے حد پسند کیا گیا۔

قونصل جنرل نے اماراتی حکومت کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے والے ہر فورم کی بھر پور حمایت کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امارات میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ناموں کے ان کرادوں نے اماراتی عوام کے دلوں کو چھو لیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کے ذریعے دوست ممالک کی ثقافت کو فروغ دینا احسن اقدام ہے، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دنیا بھر میں سب سے بہترین انڈسٹری مانی جاتی ہے۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامے میں دکھائی گئی اماراتی ثقافت سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آئے ہیں۔

’حکومتی، سفارتی اور اب فنون لطیفہ کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا خوش آٸند ہے۔‘

قونصل جنرل سے ملاقات میں ڈرامے کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے علاوہ حارب اور حمدان کا کردار ادا کرنے والے اداکار نبیل زبیری اور محمد اسامہ بھی شامل تھے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts