آئی سی سی نے پاکستان کو پرامن ملک قرار دے دیا

image

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کے لیے پرامن ملک قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان میں ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور کیمروں سے سرویلنس کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایشیا کپ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پی سی بی حکام کی جانب سے آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سیکیورٹی کی ویڈیوز دکھائیں اور ائیرپورٹ، اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس کے انتظامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: 

آئی سی سی وفد کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے متعلق آگاہ کیا۔ چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر کیا اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین آئی سی سی نے کہا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے جبکہ پاکستان انٹرنیشنل سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے پرامن ملک ہے اور امید کرتے ہیں مستقبل میں پاکستان بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.