خوفناک حادثہ کئی افراد کی جان لے گیا ۔۔ بھارت میں ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا اور کتنی اموت ہوئیں؟

image

گزشتہ روز بھارت کی ریاست اڑیسہ میں دو ٹرینوں کے تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 237 اور 900 سے زائد زخمی ہیں۔

حادثہ ضلع بالاسور کے بہناگا ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے اور اسے بھارت کی دہائی کا سب سے خوفناک حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔ حادثے کے فوراً بعدضلع کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واقعے کی تفصیلات

واضح رہے کہ یہ تصادم شام 7 بجے فاسٹ ایکسپریس کولکتہ سے چنئی جانے والی کورومنڈل ایکسپریس کے ٹکرانے سے پیش آیا۔ ٹرین کی 10 سے 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور ملبہ قریبی ٹریک پر گر پڑا تھا۔ دوسری جانب سے سے آنے والی ایک اور م ٹرین اس ملبے سے ٹکرا گئی کس کے نتیجے میں تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts